Time 19 نومبر ، 2023
کھیل

ورلڈکپ فائنل: فلسطین کی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں آنے والے شخص نے گرفتاری کے بعد کیا کہا؟

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ورلڈکپ کے فائنل میں فلسطین کی حمایت میں شرٹ پہنے شخص  کے حوالے سے  تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت کی بیٹنگ کے دوران ایک موقع پر کچھ دیر کے لیے میچ کو اس وقت روکنا پڑا جب ’فری فلسطین‘ کی شرٹ پہنے ایک نوجوان گراؤنڈ میں داخل ہو گیا اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی تک پہنچ گیا۔

گراؤنڈ انتظامیہ فوری طور پر متحرک ہوئی اور متعلقہ شخص کو پکڑ کر گراؤنڈ سے باہر لے گئی۔

فلسطین کی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں آنے والا شخص کون تھا؟

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

 فلسطین کی حمایت والی شرٹ پہنے شخص کو جیسے ہی گرفتار کر کے گراؤنڈ سے باہر لے جایا جارہا تھا تو اس نے گراؤنڈ میں آنے کی وجہ بتائی۔

حکام کی جانب سے جب اس سے گراؤنڈ میں داخل ہونے سے متعلق سوالات کیے گئے تو اس نوجوان نے بتایا کہ 'میر نام جان ہے اور میرا ا تعلق آسٹریلیا سے ہے، میں ویرات کوہلی سے ملنے میدان میں آیا'۔

جب اس سے پوچھا گیا کہ اس نے فلسطین کی حمایت والی شرٹ کیوں پہنی تو جان نے بتایا کہ 'میں  فلسطین آزادی کا حامی ہوں'۔ 

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 241 رنز کا ہدف دیا۔


مزید خبریں :