Time 20 نومبر ، 2023
پاکستان

لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا، آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں ایک ہفتے کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے/ فائل فوٹو
حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں ایک ہفتے کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے/ فائل فوٹو

لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا  جہاں صبح 7  بجے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 330 ریکار ڈکی گئی۔

ائیرکوالٹی انڈیکس ( اے کیو آئی ) کے مطابق لاہور اور فیصل آباد سمیت وسطی پنجاب میں اسموگ سے فضا آج بھی انتہائی آلودہ ہے۔

ائیرکوالٹی انڈیکس زیادہ ہونےکی وجہ سے لاہورآلودہ ترین شہر قرار  دیا گیا ہے جہاں پیر کی صبح 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 330 ریکارڈ کی گئی جب کہ آلودہ فضا سے لاہوریوں کا سانس لینا دشوار ہو گیا ہے۔

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں ایک ہفتے کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

مزید خبریں :