20 نومبر ، 2023
ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو جب 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا تو بھارتی ٹیم کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم میں بیٹھی اہم شخصیات بھی افسردہ دکھائی دیں۔
اپنی ہی سرزمین پر شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے جذباتی ہونے کے کئی مناظر سامنے آئے ، کہیں بھارتی کپتان روہت شرما آنسو بھری آنکھیں لیے گراؤنڈ سے ڈریسنگ روم جاتے نظر آئے تو وہیں کئی بھارتی کھلاڑیوں کو بھی گراؤنڈ میں روتے دیکھا گیا۔
ایسے میں میچ ہارنے کے بعد ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ویرات کے ساتھ انوشکا بھی خاصی افسردہ نظر آرہی ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر میچ کے آخری اوورز کے دوران کی بھی ایک ویڈیو تیزی سے شیئر کی جارہی ہے، اس ویڈیو میں انوشکا اور اتھیا شیٹھی کو شکست سے قبل ہی افسردہ حالت میں دیکھا گیا۔
اس ویڈیو میں انوشکا کو آنکھوں پر ہاتھ رکھے میچ ختم ہونے سے قبل افسردہ دیکھا گیا۔