20 نومبر ، 2023
سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق نے انکشاف کیا ہے کہ سابق فاسٹ بو لر محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر بورڈ سخت ناراض ہوا تھا۔
عبد الرزاق، عماد وسیم اور محمد عامر کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے جس دوران سابق کرکٹر نے بتایا کہ محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے اعلان پر بورڈ ناراض ہوا تھا۔
عبد الرزاق نے بتایا کہ وسیم اکرم نے محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر کہا تھا کہ پاکستان کو اس کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب ورلڈکپ فائنل پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ ورلڈکپ فائنل میں کرکٹ جیتی ہے اورکرکٹ نے بتادیا جو جان مارے گا وہ جیتےگا۔