Time 20 نومبر ، 2023
پاکستان

لاہور: اسموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کیا جس میں اسکول ،کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی گئی/ فائل فوٹو اے پی
لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کیا جس میں اسکول ،کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی گئی/ فائل فوٹو اے پی

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کیا جس میں اسکول ،کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔

جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ پنجاب حکومت ہفتے کے دو روز ورک فرام ہوم کرنے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔

حکم میں کہا گیا کہ نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے،محکمہ موسمیات اسموگ کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کرے۔


مزید خبریں :