Time 21 نومبر ، 2023
دنیا

اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں: اسماعیل ہنیہ

حماس نے اپنا مؤقف قطر کے بھائیوں اور ثالثوں کو پہنچادیا ہے: رہنما حماس اسماعیل ہنیہ/ فائل فوٹو
حماس نے اپنا مؤقف قطر کے بھائیوں اور ثالثوں کو پہنچادیا ہے: رہنما حماس اسماعیل ہنیہ/ فائل فوٹو

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچنے کا عندیہ دے دیا۔

ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں، حماس نے اپنا مؤقف قطر کے بھائیوں اور ثالثوں کو پہنچادیا ہے۔

اس حوالے سے خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جنگ بندی کے ابتدائی 5 روزہ عارضی معاہدے میں زمینی سیز فائر اور جنوبی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کو بھی کم محدود کی جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت 300 فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جائے گا جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہں۔

اس حوالے سے قطری وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کچھ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد عارضی سیز فائر معاہدے میں معمولی مسائل ہیں۔

غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ قریب ہے: جوبائیڈن

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہےکہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ قریب ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کے مطابق مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں اور ہم پر امید ہیں تاہم جان کربی نے تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔

جب تک مغویوں کو واپس نہیں لاتے ،لڑائی بند نہیں کریں گے: نیتن یاہو 

امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ جنگ کے اختتام کے بعد مغربی کنارے اور غزہ کو متحد کر نے والی فلسطینی ریاست چاہتے ہیں، تنازع کا نتیجہ کیا نکلے گا ؟کہنا مشکل ہے۔ 

ادھر اسرائیلی وزیراعظم نے کہاکہ جب تک مغویوں کو واپس نہیں لاتے ،لڑائی بند نہیں کریں گے۔ 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم عام شہریوں کی ہلاکتیں دیکھ رہے ہیں، جب سے وہ سیکرٹری جنرل بنے ہیں کسی بھی تنازع میں ایسے کوئی مثال نہیں ملتی۔


مزید خبریں :