Time 21 نومبر ، 2023
جرائم

کراچی: ڈرم سے خاتون کی لاش ملنے کا معاملہ، مقتولہ کے شوہر کا بیان قلمبند

وزیر مائی چار بچوں کی ماں تھی،گھروں میں صفائی ستھرائی کا کام کرنے بہاولپور سے کراچی آئی تھی: مقتولہ کے بھتیجے کا بیان/ اسکرین گریب
وزیر مائی چار بچوں کی ماں تھی،گھروں میں صفائی ستھرائی کا کام کرنے بہاولپور سے کراچی آئی تھی: مقتولہ کے بھتیجے کا بیان/ اسکرین گریب

کراچی: ڈیفنس  میں ڈرم سے خاتون کی لاش ملنے کے کیس پر  پولیس نے مقتولہ کے شوہر منیرکا بیان قلم بند کرلیا۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں ڈرم سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی تھی جب کہ واقعے میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتارکیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ  مقتولہ کی شناخت وزیر مائی عرف حسینہ کے نام سے ہوئی، مقتولہ کا تعلق بہاولپور سے تھا جو قیوم آباد میں صہیب اور حضرت اللہ نامی افراد کے ساتھ رہتی تھی۔

ڈی آئی جی کے مطابق مقتولہ کے شوہر سے رابطہ ہوا ہے وہ بہاولپور میں رہتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ کے شوہر کا بیان قلمبند کرلیا گیاہے۔

مقتولہ کے بھتیجے رب نواز نے بتایا کہ وزیر مائی چار بچوں کی ماں تھی،گھروں میں صفائی ستھرائی کا کام کرنے بہاولپور سے کراچی آئی تھی، وزیرمائی کو کس نے قتل کیا، اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

مزید خبریں :