جرائم
21 نومبر ، 2023

اسکول وین ڈرائیورکی 12 سال کے اسپیشل چائلڈ سے مبینہ زیادتی

اسکول وین ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جو بچے کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ ویسٹریج میں درج کیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو
اسکول وین ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جو بچے کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ ویسٹریج میں درج کیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

راولپنڈی میں اسکول وین ڈرائیور نے 12 سالہ اسپیشل چائلڈ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے پر اسکول وین ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جو بچے کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ ویسٹریج میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق اسپیشل چائلڈ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ اسپیشل بچوں کے اسکول میں پیش آیا، اسکول واپسی پربچے نے بتایاکہ اس کے ساتھ وین ڈرائیور نے اسکول کے کمرے میں زیادتی کی۔

پولیس نے بتایا کہ وین ڈرائیور ملزم شہزاد کو گرفتار کرلیا گیا اور اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :