05 اگست ، 2013
لاہور…لاہور کے علاقے شادباغ میں نامعلوم شخص نے گیارہ سال کی معذور بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،بچی کواسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق شاد باغ کا رہائشی ریاض اوراس کی بیوی محنت مزدوری کرنے گھر سے باہرگئے ہوئے تھے۔اس دوران نامعلوم شخص دیوار پھاند کران کے گھر میں گھس گیا اور گیارہ برس کی معذور لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،بچی کے والدین جب مزدوری کے بعد گھر پہنچے تو لڑکی کی حالت غیر تھی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔