یوکرینی فوج کے حملے کی زد میں آکر روسی اداکارہ پرفارمنس کے دوران ہلاک

فوٹو: پولینا انسٹاگرام
فوٹو: پولینا انسٹاگرام

روسی اداکارہ پولینا مینشخ  تھیٹر میں پرفارمنس کے دوران یوکرین کی جانب سے کیے گئے حملے کی زد میں آکر ہلاک ہو گئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 19 نومبر کو  اداکارہ مقبوضہ یوکرین میں ایک تھیٹر میں روسی فوج کے اہلکاروں کی چھٹی کے جشن منانے کی ایک تقریب میں پرفارمنس کے دوران یوکرین کی گولہ باری کا نشانہ بنیں۔ 

یوکرین نے کہا کہ اس حملے میں 20 کے قریب روسی فوجی مارے گئے ہیں تاہم روسی حکام نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  جس وقت یوکرینی فوج کی جانب سے حملہ کیا گیا روسی اداکارہ  تھیٹر میں اسٹیج پر گانا گا رہی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے کی زد میں آکر روسی اداکارہ شدید زخمی ہوئیں اور پھر اسپتال لے جانے پر ان کی موت ہوگئی۔

 یوکرین کی فوج کے ترجمان نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے حملے  کی تصدیق کی، یہ حملہ فرنٹ لائن سے تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر کماچوؤ گاؤں میں ہوا۔

مزید خبریں :