پاکستان
16 جنوری ، 2013

پشاور: حمید اللہ جان آفریدی پر مظاہرین کا حملہ، محافظوں کی ہوائی فائرنگ

پشاور: حمید اللہ جان آفریدی پر مظاہرین کا حملہ، محافظوں کی ہوائی فائرنگ

پشاور … باڑہ میں قتل کئے گئے افراد کے لواحقین کا لاشوں کے ہمراہ گورنر ہاوٴس کے سامنے دھرنا جاری ہے، گورنر مسعود کوثر نے مظاہرین کو مذاکرات کیلئے اپنے دفتر میں بلالیا، دوسری جانب مظاہرے میں شرکت کیلئے آنے والے رکن قومی اسمبلی حمید اللہ جان آفریدی پر مظاہرین کی جانب سے تشدد کی کوشش کی گئی، محافظوں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ باڑہ میں قتل کئے گئے 18 میں سے 10 افراد کے لواحقین کا لاشوں کے ہمراہ پشاور میں گورنر ہاوٴس کے باہر احتجاجی دھرنا جاری ہے، گورنر خیبرپختونخوا مسعود کوثر نے مظاہرین کو مذاکرات کیلئے اپنے دفتر میں بلالیا۔ دوسری جانب مظاہرے میں شرکت کیلئے آنے والے رکن قومی اسمبلی حمید اللہ جان آفریدی پر مشتعل افراد نے تشدد کی کوشش کی جس پر ان کے محافظوں نے ہوائی فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کا لاشوں کے ہمراہ دھرنا جاری ہے جس کے باعث شیر شاہ سوری روڈ 3 گھنٹے سے بند ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات خیبرپختونخوا کے علاقے باڑہ میں سڑک سے ملنے والی 18 لاشیں ملیں تھیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :