Time 23 نومبر ، 2023
دنیا

اسرائیل نے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت سینئر ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا

اسرائیل نے غزہ پٹی پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ بھی طے پا چکا ہے/ فائل فوٹو
اسرائیل نے غزہ پٹی پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ بھی طے پا چکا ہے/ فائل فوٹو

اسرائیل کو غزہ کے اسپتالوں پر بمباری کر کے چین نہ ملا تو مقبوضہ فلسطینی علاقے کے سب سے بڑے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت سینئر ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز صیہونی فورسز  نے کارروائی کرتے ہوئے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیا سمیت دیگر سینئر ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پٹی پر وحشیانہ بمباری اور زمینی کارروائی بھی جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا چکا ہے تاہم اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ جمعے سے پہلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی ممکن نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں 4 روز کے وقفے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے تحت فلسطینی مزاحمت تنظیم 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 50 کو رہا کرے گی جس کے بدلے میں اسرائیل 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔


مزید خبریں :