Time 23 نومبر ، 2023
پاکستان

دو ریاستی حل کی تجویز دینے والوں کے پاس فلسطینی عوام کا مینڈیٹ نہیں: سراج الحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا ہےکہ غزہ کے حوالے سے  اسلامی سربراہی کانفرنس میں صرف قرار دادوں  پر  اکتفا  کیا گیا، دو  ریاستی حل کی  تجویز دینے والوں کے پاس فلسطینی عوام کا مینڈیٹ نہیں۔

ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ  مسلم حکمران  غزہ  میں بچوں کے قتل عام پر خاموش ہیں، اسرائیل کی وجہ سے غزہ قبرستان بن چکا ہے، چاہتے ہیں قاتلوں اور ظالموں کو  اس دنیا میں سزا ملے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں فیصل مسجد کے سامنے غزہ کے بچوں سے اظہار  یکجہتی کے لیے بچوں کے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ عارضی جنگ بندی حماس کی اعصابی فتح اور اسرائیل کی شکست ہے۔

امیر جماعت اسلامی  کا کہنا تھا کہ فلسطین کاز کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، غزہ کے حوالے سے مسلم حکمران بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔


مزید خبریں :