24 نومبر ، 2023
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کےخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کا کیس مدعی نے واپس لے لیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی۔
سماعت کے دوران درخواست گزارنے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیس واپس لے لیا۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تکنیکی بنیاد پر کیس واپس لینا چاہتا ہوں جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس خارج کر دیا۔
واضح رہے کہ درخواست گزار نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر دوران عدت نکاح کا الزام لگایا تھا۔