16 جنوری ، 2013
کراچی…پیپلز پارٹی کراچی کے سابق صدر اور سینیٹر فیصل رضا عابدی نے سینیٹر شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیصل رضاعابدی نے اپنااستعفیٰ بلاول بھٹوزرداری کوبھیج دیا ہے۔واضح رہے کہ فیصل رضاعابدی کو ٹاسک دیا گیاتھا کہ وہ کوئٹہ میں اہل تشیع سے مذاکرات کریں لیکن وہ اس میں ناکام رہے تھے جس کے بعد انہیں پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سینٹرجہانگیر بدرنے معطل کر دیا تھا۔