Time 26 نومبر ، 2023
دنیا

یمن کے حوثیوں نے ایک اور اسرائیلی بحری جہاز اغوا کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

یمن کے حوثیوں نے ایک اور اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو  یمن کے ساحل کے نزدیک ایک اور اسرائیلی بحری جہاز کو اغوا کیا گیا۔ایک ہفتے کے اندر اغوا کیا جانے والا یہ دوسرا اسرائیلی بحری جہاز ہے۔

اسرائیلی حکام نے بھی جہاز اغوا کیے جانے کی میڈیا کو تصدیق کر دی ہے۔ بحری جہاز اسرائیلی ارب پتی تاجر کی کمپنیZodiac Maritime کی ملکیت ہے، جہاز پر عملے  کے22 افراد موجود ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی کوشش عملے کو بچانا ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے  اسرائیل بحری آمدورفت افریقی ممالک کے پرچم تلے کرتا ہے اس لیے اغوا کیے گئے بحری جہاز پر لائبیریا کا جھنڈا لگا تھا۔

اس سے قبل 19 نومبر کو یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترکیے سے بھارت جانے والے جہاز پر عملے کے 52 افراد موجود تھے، برطانوی کمپنی کا رجسٹرجہاز اسرائیلی ٹائیکون کی جزوی ملکیت تھی۔

اسرائیلی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کا بحری جہاز ہائی جیک کرنا عالمی سطح پر بے حد تشویشناک واقعہ ہے۔

مزید خبریں :