Time 30 نومبر ، 2023
پاکستان

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی

لاہور میں جمعرات کی صبح ساڑھے 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 273 ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ روز یہ تعداد 465 تھی/ فائل فوٹو
لاہور میں جمعرات کی صبح ساڑھے 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 273 ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ روز یہ تعداد 465 تھی/ فائل فوٹو

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی آئی ہے تاہم شہر کی فضا اب بھی انتہائی مضر صحت ہے۔

لاہور میں جمعرات کی صبح ساڑھے 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 273 ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ روز یہ تعداد 465 تھی۔

اسموگ کی روک تھام کے لیے سافٹ لاک ڈاؤن اور دیگر تجاویز پر فیصلوں کے لیے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسدادِ اسموگ کا اجلاس آج ہوگا۔

دوسری جانب کراچی کی فضائی آلودگی بھی مزید بڑھ گئی اور آلودہ شہروں کی فہرست میں کراچی آج سرفہرست رہا۔


مزید خبریں :