Time 30 نومبر ، 2023
کھیل

ویسٹ انڈیز کا رکن ملک ڈومینیکا T20 ورلڈکپ کے میچز کی میزبانی سے دستبردار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ویسٹ انڈیز کا رکن ملک ڈومینیکا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچز کی میزبانی سے دستبردار  ہوگیا۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ویسٹ انڈیز کے 7 اور امریکا کے 3 وینیوز کا اعلان کیا تھا۔ ڈومینیکا کو پہلے راؤنڈ کا ایک اور سپر 8 کے دو میچز کی میزبانی کرنا تھی۔

تاہم ویسٹ انڈیز کے رکن ملک ڈومینیکا کی حکومت کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے وقت پر انفرا اسٹرکچر تیار نہیں کرسکتے، تیاری مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2024 میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اس فارمیٹ کا نواں ٹورنامنٹ ہوگا جس کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کو کرنی ہے۔


اس ایونٹ میں 20 ٹیموں شامل ہوں گی جنہیں 5، 5 ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

اس کے بعد 4، 4 کے 2 گروپس میں سے ٹاپ دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

یہ ایونٹ 4 جون سے 30 جون تک کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 55 میچز ہوں گے۔

مزید خبریں :