01 دسمبر ، 2023
پنجاب کے اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے صوبے میں موسم سرماکی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھرکے اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر سے شروع ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام اسکولز موسم سرما کی تعطیلات کے باعث یکم جنوری تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں تمام اسکولز 2 جنوری سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔