17 جنوری ، 2013
ملتان …ملتان ریجن کے 6 اضلاع میں 24 دن بعد ایک روز کے لئے سی این جی اسٹیشنز کھول دئیے گئے ۔گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ملتان ریجن کے اضلاع خانیوال،وہاڑی،لیہ ،ڈیرہ غازیخان،مظفرگڑھ، اور ملتان کے 206 سے زائد سی این جی اسٹیشنز 24 دن تک بند رہنے کے بعد آج س این 6 بجے کھول دئیے گئے سی این جی اسٹیشنز کھلتے ہی گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے ۔