Geo News
Geo News

پاکستان
17 جنوری ، 2013

خوشی کی بات ہے سیاسی قیادت متحد ہوچکی ہے،چیرمین نیب

خوشی کی بات ہے سیاسی قیادت متحد ہوچکی ہے،چیرمین نیب

اسلام آباد…چیرمین نیب فصیح بخاری نے کہا ہے کہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت متحد ہوچکی ہے۔ رینٹل پاور کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ سیاسی قیادت کا اچھافیصلہ ہے کہ کسی کوجمہوریت کیخلاف کام نہیں کر نے دینگے، خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت متحد ہوچکی ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ مجھے خوش نہیں نظر آرہے، میں تو بہت خوش ہوں۔

مزید خبریں :