Time 02 دسمبر ، 2023
پاکستان

ن لیگ نے احسن اقبال کیخلاف بیان دینے پر دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن نے پارٹی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے خلاف بیان دینے  پر دانیال عزیز کو شوکاز  نوٹس جاری کردیا۔

مسلم لیگ ن کے مطابق شوکاز  نوٹس دانیال عزیز کے 30 نومبر کے بیان پر جاری کیا گیا ہے، شوکاز  نوٹس میں دانیال عزیز  سے7 دن میں تحریری  وضاحت مانگی گئی ہے۔

خیال رہےکہ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز  نےکچھ دن قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں  احسن اقبال پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے، ان کے دور  میں ریکارڈ توڑ مہنگائی ہوئی، مہنگائی کی وجہ  سے پارٹی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔

اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا ہےکہ سمجھ نہیں آ رہا کہ دانیال عزیز  بلاول بھٹو کی زبان کیوں بول رہے ہیں، الزامات کو مسترد کرتا ہوں، میری وزارت سے مہنگائی کا تعلق ہی نہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  لگتا ہے دانیال عزیز  میرا  نام  استعمال کرکےکسی اورکو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :