Time 03 دسمبر ، 2023
دنیا

غزہ میں یرغمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے برطانیہ کا طیاروں سے جاسوسی کا اعلان

حماس کے پاس اب بھی 15 خواتین اور 2 بچے ہیں جبکہ فلسطینی تنظیم کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اب صرف اسرائیلی فوجی اور مرد باقی ہیں/ فائل فوٹو
حماس کے پاس اب بھی 15 خواتین اور 2 بچے ہیں جبکہ فلسطینی تنظیم کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اب صرف اسرائیلی فوجی اور مرد باقی ہیں/ فائل فوٹو

غزہ میں یرغمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے برطانیہ نے طیاروں سے جاسوسی کا اعلان کردیا۔

غزہ میں ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنے انسانیت سوز مظالم پھر شروع کر دیے جس کے بعد حماس نے غزہ میں جنگ ختم ہونے تک اسرائیل سے قیدیوں کا تبادلہ روکنے کا اعلان کردیا ہے۔

حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العروری نے کہا کہ یرغمالیوں میں اب اسرائیلی فوجی اور وہ مرد شامل ہیں جو اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یاؤ گیلنٹ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم پر سیز فائد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے پاس اب بھی 15 خواتین اور 2 بچے موجود ہیں۔

ادھر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کو معصوم جانوں کا تحفظ یقینی بنانےکا مشورہ دیتے ہوئےکہا اس کے بغیر جنگ جیتنا ممکن نہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ اسرائیلی یر غمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے  برطانیہ بھی میدان میں آگیا ہے اور اس نے  طیاروں سے جاسوسی کا اعلان کیا ہے۔


مزید خبریں :