دنیا
Time 03 دسمبر ، 2023

اسرائیلی حملے میں غزہ کے نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی شہید

سفیان طیبہ اسلامک یونیورسٹی آف غزہ کے صدر تھے اور فزکس اور اطلاقی ریاضی میں سرکردہ محقق تھے۔ فوٹو سوشل میڈیا
سفیان طیبہ اسلامک یونیورسٹی آف غزہ کے صدر تھے اور فزکس اور اطلاقی ریاضی میں سرکردہ محقق تھے۔ فوٹو سوشل میڈیا

اسرائیلی حملے میں غزہ سے تعلق رکھنے والے نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنی جارحیت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر فلسطینیوں کا قتل عام شروع کردیا ہے۔

غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد گزشتہ 2 روز میں اسرائیلی فوج نے 400 سے زائد حملے کرکے 300 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ شہر کے  الفلوجہ ٹاؤن میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں فلسطین کے مشہور اور نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی شہید ہوگئے۔

 سفیان طیبہ کی شہید ہونے کی تصدیق فلسطین کی وزارت تعلیم نے بھی کی ہے اور بتایا کہ سفیان طیبہ کے ساتھ اسرائیلی حملے میں ان کی فیملی بھی شہید ہوگئی ہے۔

 سفیان طیبہ اسلامک یونیورسٹی آف غزہ کے صدر تھے اور طبیعیات (فزکس) اور  اطلاقی ریاضی میں سرکردہ محقق تھے۔


مزید خبریں :