03 دسمبر ، 2023
پاکستان کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی سے متعلق خبر سامنے آئی ہے۔
اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبر انسٹاگرام پر شوبز کی خبروں پر گہری نظر رکھنے والے معروف بلاگر پیج عرفانستان نے اتوار کی دوپہر دی۔
مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے عرفانستان نے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ کرن کی دوسری شادی ایک بزنس مین سے لاہور میں ہوئی ہے۔
عرفان کی جانب سے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا کے کئی دیگر پیجز اب اس خبر کو شیئر کر رہے ہیں جس پر مداح کرن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ تاحال کرن اشفاق نے اپنی دوسری شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق اور عمران اشرف نے 18 اکتوبر 2022 کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے طلاق کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔