Geo News
Geo News

پاکستان
17 جنوری ، 2013

کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان

کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان

کراچی … آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم کبھی مکمل اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر اور اس کے مضافات میں ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے ، صبح بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

مزید خبریں :