Time 04 دسمبر ، 2023
پاکستان

الیکشن کمیشن کا انتخابات کیلئے رقم ریلیز نہ کرنے کے معاملے کا نوٹس، سیکرٹری خزانہ طلب

راوں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ فوٹو فائل
راوں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے فروری 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے فنڈز ریلیز نہ کرنے پر سیکرٹری خزانہ کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بجٹ میں عام انتخابات کیلئے مختص رقم ریلیز نہ کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو طلب کر لیا ہے۔

راوں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خزانہ نے اب تک 10 ارب روپے الیکشن کمیشن کو مہیا کیے ہیں، بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو فوری طور پر 17 ارب روپے درکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے رقم کی فراہمی سے متعلق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی آگاہ کرنے کے فیصلہ کیا ہے، رقم فراہمی سے متعلق وزیراعظم کو آج تفصیلی خط بھی لکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :