Time 04 دسمبر ، 2023
دنیا

یوکرین جنگ: روسی فوج کا ایک اور جنرل ہلاک ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

یوکرین میں جاری جنگ میں روسی فوج کا ایک اور جنرل ہلاک ہوگیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کی سرحد سے متصل روسی علاقے ورونیزھ کے گورنر نے تصدیق کی ہےکہ یوکرینی فوج سے لڑائی میں میجر جنرل ولادیمیر  زاوادسکی مارے گئے۔

روسی گورنر کے مطابق میجر جنرل ولادیمیر  زاوادسکی  روسی آرمی کی 14 ویں کور کے ڈپٹی کمانڈر تھے اور ان کی ہلاکت ایک خصوصی آپریشن کے دوران ہوئی۔ روسی عہدیدار  نے اس حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی۔

خبر  ایجنسی کے مطابق ولادیمیر  زاوادسکی یوکرین کی تقریباً دو  سالہ جنگ کے دوران ہلاک  ہونے  والے  ساتویں میجر  جنرل ہیں جن کی ہلاکت کی روس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔

روسی گورنر نے میجر جنرل ولادیمیر  زاوادسکی کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سابق ٹینک کمانڈر  تھے، ان کی موت بھاری نقصان ہے۔

خیال رہےکہ یوکرین کی جنگ میں روس کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 روسی صدر ولادیمیر  پیوٹن نےگزشتہ دنوں فوجیوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافے کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔

ایک بیان میں روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کو خصوصی فوجی آپریشن اور نیٹو کی مسلسل توسیع سے خطرات لاحق ہیں، اس وجہ سے روسی فوج کی طاقت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :