05 دسمبر ، 2023
کراچی: لیاری بغدادی میں پولیس نے مقابلے کے بعد بلال ٹینشن گروہ کےکارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق لیاری بغدادی میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی ہے جوکہ بلال ٹینشن نامی گروپ کا ممبر ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جیولری کی دکانوں پر ڈکیتیاں کرتے تھا، ملزم نعیم جیولری شاپ میں ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جب کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ ملا ہے۔