05 دسمبر ، 2023
کینیڈا میں ایک مفرور کینگرو کو پولیس اہلکاروں نے کافی جدوجہد کے بعد پکڑ لیا۔
یہ کینگرو اس وقت فرار ہوا تھا جب اسے ایک نئی جگہ منتقل کیا جا رہا تھا اور پولیس اہلکاروں نے اسے ٹورنٹو سے کچھ دور پکڑا، جس دوران کینگرو نے ایک اہلکار کے منہ میں مکا بھی مار دیا۔
اس کینگرو اوشاوا زو سے کیوبیک کے چڑیا گھر لے جایا جا رہا تھا جب وہ راستے میں فرار ہوگیا۔
اوشاوا ٹورنٹو سے 37 میل دور واقع ہے اور پولیس اہلکاروں نے اسے رات 3 بجے شمالی اوشاوا کی ایک سڑک پر بھاگتے ہوئے دیکھا۔
اہلکاروں نے کینگرو کے رکھوالوں سے رابطہ کیا اور پھر اسے پکڑلیا۔
کینگرو نے پکڑے جانے کے دوران ایک اہلکار کے منہ پر مکا بھی مارا جس نے بعد میں بتایا کہ 'اس واقعے کو میں اور میرے ساتھی زندگی بھر نہیں بھول سکیں گے'۔
حکام کے مطابق ابھی اس کینگرو کو طبی امداد دی گئی ہے اور وہ مزید کچھ دن اوشاوا کے چڑیا گھر میں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسے مزید کچھ دن یہاں رکھیں گے تاکہ وہ آرام کر سکے اور خود کو محفوظ سمجھ سکے۔