17 جنوری ، 2013
اسلام آباد … تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بتایا ہے کہ حکومت کے اتحادیوں نے فون پر رابطہ کرکے مذاکرات کیلئے پونے 4 بجے تک وقت مانگا ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے لانگ مارچ کے شرکاء سے مختصر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری شجاعت، فاروق ستار نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ حکومتی وفد میرے کنٹینر میں آکر مذاکرات کرے گا، اس مقصد کیلئے حکومت کے اعلیٰ سطح کا وفد پونے 4 بجے مذاکرات کیلئے پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے عوام کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مطالبات سن لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیم کو کہہ دیا کہ شیطان ملک ہر گز مذاکراتی ٹیم میں شامل نہ ہو۔