17 جنوری ، 2013
اسلام آباد … وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی طاہر القادری سے مذاکرات کرنے جارہی ہے، کمیٹی کا مینڈیٹ ہے کہ بات چیت سے جو امور حل ہوسکتے ہیں حل کئے جائیں، مذاکرات میں کوئی تاخیر نہیں کی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومتی کمیٹی ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات کرنے جارہی ہے جو اپنا نکتہ نظر بیان کرے گی، کمیٹی کا مینڈیٹ ہے کہ بات چیت میں جو امور حل ہوسکتے ہیں انہیں حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ جب بیٹھتے ہیں تو مسائل کا حل نکالتے ہیں، اب سیاست مستحکم ہورہی ہے، مذاکرات میں کوئی تاخیر نہیں کی۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کوئی غیر جمہوری اقدام نہیں کیا جائے گا، انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔