Time 06 دسمبر ، 2023
کاروبار

حکومت کا نان فائلرز کے بجلی کنکشن کاٹنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) تکنیکی ٹیم کے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی: ذرائع/ فائل فوٹو
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) تکنیکی ٹیم کے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: آئی ایم ایف مذاکرات کے تحت نان فائلرز کے بجلی کنکشن کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) تکنیکی ٹیم کے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم کے ورچوئل مذاکرات میں کمپلائنس رسک مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں سے ٹیکس کی وصولی پر تبادلہ خیال ہوا۔ 

ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ ورچوئل مذاکرات میں منافع بخش کاروبار پر ٹیکسوں کے نفاذ پر بھی بات چیت ہوئی اور نان فائلرز کو بھجوائے گئے نوٹسز پر آئی ایم ایف ٹیم کو بریفنگ دی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم کو بریفنگ میں بتایا کہ اب تک 7 لاکھ 46 ہزار نان فائلرز کو نوٹسز بھیجے جاچکے ہیں، اس میں نان فائلرز کے خلاف بجلی کے کنکشن کاٹنے کا قدم اٹھایا جائے گا۔ 

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم ایف بی آر سے ہونے والے مذاکرات پر رپورٹ جاری کرے گی جب کہ آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم اور ایف بی آر کے درمیان رواں ہفتے مذاکرات جاری رہیں گے۔

مزید خبریں :