Election 2024 Election 2024

مختلف شہروں سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث 6 خواتین گرفتار

5 کارروائیوں میں گرفتار خواتین سے 26 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے جو بین الصوبائی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہیں: اے این ایف/ فوٹو جیو نیوز
5 کارروائیوں میں گرفتار خواتین سے 26 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے جو بین الصوبائی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہیں: اے این ایف/ فوٹو جیو نیوز

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث 6 خواتین کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف کے مطابق 5 کارروائیوں میں گرفتار خواتین سے 26 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے جو بین الصوبائی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ خواتین کے مختلف منشیات اسمگلنگ گروہوں کے ساتھ تعلق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کے پیٹ سے 87 ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد  کیے جب کہ ملتان ائیرپورٹ پر خاتون اور ایک شخص گرفتار کیا گیا جن کے بیگ سے 855گرام آئس برآمد ہوئی۔

اے این ایف کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک اور کارروائی کی گئی جس میں خاتون کے بیگ سے 1.942 کلوگرام آئس برآمد  ہوئی جب کہ اورنگی ٹاؤن میں 2 خواتین کو گرفتار کرکے کے ان کے قبضے سے 22.8کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔

 اے این ایف نے مزید بتایا کہ اسلام آباد کے قریب چونگی نمبر 26 پر خاتون کو گرفتار کرکے 750  گرام چرس اور آئس برآمد کی گئی۔

مزید خبریں :