Time 06 دسمبر ، 2023
کھیل

پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کیلئے 22 ممالک کے 485 کھلاڑی رجسٹرڈ

فوٹو: پی ایس ایل
فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے ڈرافٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے رجسٹریشن کروالی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے مطابق  پی ایس ایل 9 کے لیے 22 ممالک کے 485 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ہے۔

پی سی بی نے بتایا کہ پلاٹینم کیٹیگری میں 46،  ڈائمنڈ کیٹیگری میں 76 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔

پی ایس ایل 9 کے لیے سب سے زیادہ انگلینڈ کے 158 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی، ویسٹ انڈیز کے 58، سری لنکا کے 40، افغانستان کے 36 اور جنوبی افریقاکے 30 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔

پی سی بی کے مطابق بنگلا دیش کے 21، نیوزی لینڈ کے 18، آسٹریلیا 16، زمبابوے 11 اور آئرلینڈ کے 9 کھلاڑیوں نے رجسٹرڈ ہوئے۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 9 کے لیے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں رہنے والے کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کروائی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ملان، ریزا ہینڈریکس پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کروانے والوں میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سری لنکا کے مہیش تھیکشانے، افغانستان کے فضل حق فاروقی، مجیب الرحمٰن اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نے رجسٹریشن کروائی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی پی ایس ایل کے لیے رجسٹریشن کروائی۔

پی سی بی کے مطابق  پلاٹینم کیٹیگری میں ایشٹن ایگر، رحمان اللہ گرباز، بین ڈکٹ ، لوک ووڈ جیسے معروف کرکٹرز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہو گی۔

مزید خبریں :