Time 06 دسمبر ، 2023
دنیا

'ترکیے میں حماس کے ارکان کو نشانہ بنانےکی کوشش کی تو اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی'

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے غزہ میں بفرزون کے قیام کا منصوبہ مسترد کر دیا۔

قطر سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے خبردار کیا کہ اگر  اسرائیل نے ترکیے میں حماس کے ارکان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

ترک صدر نےکہا کہ غزہ کے لیے اسرائیلی بفر زون منصوبے پر بحث کرنا بھی فلسطینیوں کی بے عزتی ہے۔حماس اپنی سر زمین کے تحفظ کے لیے لڑنے والا مزاحمتی گروپ ہے،غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی ہی کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو مقبوضہ علاقے واپس کرنا ہوں گے، مغربی ممالک کی اسرائیل کی حمایت خطے کی موجودہ صورت حال کا سبب بنی ہے۔

اس کے علاوہ سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی توثیق پارلیمنٹ میں جمع کر کے اپنا کردار ادا کر دیا ہے، اب ترکیے کو ایف 16 طیاروں کی فروخت پر امریکی کانگریس سے بیک وقت اقدامات کی توقع ہے۔

مزید خبریں :