17 جنوری ، 2013
اسلام آباد… ڈاکٹرطاہرالقادری اورحکومتی ٹیم کے درمیان5گھنٹے جا ری رہنے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کو تحریری شکل دے دی گئی ہے ،حکومتی وفداورطاہرالقادری کے درمیان معاہدہ 3صفحات پرمشتمل ہے ، ڈاکٹرطاہرالقادری اورمذاکراتی ٹیم نے مسودے پردستخط کردیئے ہیں جبکہ معاہدے کا مسودہ دستخط کے لئے وزیراعظم کے پاس بھیجا گیا ہے،وزیر اعظم کے دستخط کیساتھ ہی دھر نے کے خاتمے کااعلان کیاجائیگا۔ذرائع کے مطابققمرزمان کائرہ نے وزیراعظم کوٹیلی فون پرمذاکرات پراعتمادمیں لیا ۔جس کے تحت الیکشن کمیشن سے متعلق تحفظات پرقانونی نکات پربات چیت ہوگئی ہے۔الیکشن کمیشن کے معاملے پرمذاکرات دوبارہ27جنوری سے شروع ہونگے ،انتخابات اسمبلیاں تحلیل ہونے کے90دن کے اندرہوں گے ۔تحریری معاہدے کے بعد ڈاکٹرطاہرالقادری نے اعلان کیا کہ وفاقی وزراء مسودے کووزیراعظم کے پاس لے جارہے ہیں۔