Time 08 دسمبر ، 2023
پاکستان

چلّے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کی: شیخ رشید

الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، اگر الیکشن نہیں ہوئے تو پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے: سابق وزیر داخلہ/ فائل فوٹو
الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، اگر الیکشن نہیں ہوئے تو پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے: سابق وزیر داخلہ/ فائل فوٹو

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اداروں کا احترام سب پرلازم ہے اور چلّے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگست 2023 میں پنجاب حکومت نے بتایا تھا کہ میرے خلاف کوئی کیس نہیں اور آج میرے خلاف عدالت میں 10 مقدمات کی تفصیل جمع کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری حلقہ 56 اور 57 کی چھوٹی سی سیاست ہے ، بچپن سے یہ سوچ ہے سب کو ساتھ لےکر چلتا ہوں، اداروں کا احترام سب پرلازم ہے اور چلّے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنرکے بیان پریقین کرنا چاہیے،انہوں نے کہا ہے الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، اگر الیکشن نہیں ہوئے تو پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے۔

مزید خبریں :