Time 08 دسمبر ، 2023
دنیا

سابق اسرائیلی وزیراعظم نے نیتن یاہو کو دہشتگرد قرار دیدیا

نیتن یاہو اور ان کے حواری اسرائیل کے دشمن ہیں، قاتل ہیں اور دہشتگرد ہیں: سابق اسرائیلی وزیراعظم۔ فوٹو فائل
 نیتن یاہو اور ان کے حواری اسرائیل کے دشمن ہیں، قاتل ہیں اور دہشتگرد ہیں: سابق اسرائیلی وزیراعظم۔ فوٹو فائل

سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو دہشتگرد قرار دے دیا۔

ایہود اولمرٹ نے اسرائیل میں سب کے سامنے اسرائیلی وزیراعظم اور حکومت میں موجود ان کے دوستوں پر تنقید کی اور کہا کہ نیتن یاہو اور ان کے حواری اسرائیل کے دشمن ہیں، قاتل ہیں اور دہشتگرد ہیں۔

یاد رہے کہ ایہود اولمرٹ اس سے قبل بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

ایہود اولمرٹ نے 7 اکتوبر کے حماس کے حملے کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم اپنی ناکامی چھپانے کے لیے دوسروں کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حال ہی میں ایک بیان بھی دیا کہ حزب اللہ کے حملے بند نہ ہوئے تو لبنان کو بھی غزہ بنا دیں گے۔

اسرائیل نے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر 10 ہزار سے زائد حملے کیے جس میں 17 ہزار 700 سے زائد فلسطینی شہید اور 43 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ غزہ کی تقریباً 60 فیصد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور غذائی قلت، ادویات کی کمی اور سرد موسم کے باعث غزہ میں وبائی امراض بھی پھوٹنے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :