Time 08 دسمبر ، 2023
صحت و سائنس

عالمی ادارہ صحت کا پاکستانی کھانسی کے شربت سے متعلق ایک اور الرٹ جاری

لاہور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے بنائے ہوئے کھانسی کے شربت میں زہریلی کثافتیں پائی گئیں: ڈبلیو ایچ او— فوٹو:فائل
لاہور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے بنائے ہوئے کھانسی کے شربت میں زہریلی کثافتیں پائی گئیں: ڈبلیو ایچ او— فوٹو:فائل

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستانی کھانسی کے شربت سے متعلق ایک اور الرٹ جاری کردیا۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ لاہور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے بنائے ہوئے کھانسی کے شربت میں زہریلی کثافتیں پائی گئیں، غیر معیاری سیرپ مالدیپ، فجی سمیت کئی ممالک میں پایا گیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کا کہنا ہے کہ متعلقہ فارماسیوٹیکل کمپنی کا سیرپ سیکشن پچھلے ماہ بند کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی مالدیپ حکومت اور ڈبلیو ایچ او نے لاہور کی کمپنی کے بنائے کھانسی کے سیرپ پر الرٹ جاری کیا تھا۔

لاہورکی کمپنی کے کھانسی کے سیرپ میں نقصان دہ ڈائی ایتھلین گلائکول اور ایتھلین گلائکول نامی کثافتیں پائی گئی ہیں۔

مزید خبریں :