09 دسمبر ، 2023
بالی وڈ کی ڈریم گرل اور سیاستدان ہیما مالنی نے اپنے شوہر لیجنڈ اداکار دھرمیندرا کے نام 88 ویں سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کیا جو سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔
بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم شعلے کے نامور اداکار دھرمیندرا نے گزشتہ روز اپنی 88 ویں سالگرہ منائی جس پر ان کی اہلیہ ہیما مالنی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سالگرہ کی مبارکباد دی۔
اداکارہ نے اپنی اور شوہر کی تصویر شیئر کی اور لکھا میرے پیارے ہم سفر کو خوشحال اور صحت مند سالگرہ مبارک ہو، آپ کو زندگی میں ڈھیروں خوشیاں ملیں اور آپ یہ دیکھ سکیں کہ میرے لیے آپ کتنے خاص ہیں۔
واضح رہے بالی وڈ جوڑے کی شادی 1980 میں ہوئی تھی جو کہ بالی وڈ انڈسٹری کی ایک کامیاب شادی ہے اور جوڑے کی دوبیٹیاں ایشا دیول اور اہانہ دیول بھی ہیں۔
جوڑے نے کئی فلمیں بھی ساتھ کی ہیں جن میں دی برنگ ٹرین، شعلے، راجا رانی، دھرم اور قانون، دو دشائیں سمیت دیگر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ لیجنڈ اداکار دھرمیندرا ہیما مالنی کے بجائے پہلی بیوی پرکاش کے ساتھ رہتے ہیں جن سے دو بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول ہیں۔