دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کے ساتھ ڈاکٹر موجود نہ ہونے کا انکشاف

مینجمنٹ کے 17 افراد میں ڈاکٹر سہیل سلیم کا نام ہے اور ڈاکٹر سہیل ویزا مسائل کے سبب 14 دسمبر کوپرتھ میں ٹیم کو جوائن کریں گے/ فائل فوٹو
مینجمنٹ کے 17 افراد میں ڈاکٹر سہیل سلیم کا نام ہے اور ڈاکٹر سہیل ویزا مسائل کے سبب 14 دسمبر کوپرتھ میں ٹیم کو جوائن کریں گے/ فائل فوٹو

کراچی: دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کے پاس ڈاکٹر نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر ہے جہاں ٹیم نے آسٹریلیا سے3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جس کی قیادت بطور کپتان شان مسعود کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کے پاس ڈاکٹر نہیں ہے، مینجمنٹ کے 17 افراد میں ڈاکٹرسہیل سلیم کا نام ہے اور  ڈاکٹر سہیل سلیم ویزا مسائل کے سبب 14 دسمبر کوپرتھ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے ہمراہ اس وقت کلف ڈکن فزیوتھراپسٹ اور مساجر ملنگ موجود ہیں۔

دوسری جانب یو اے ای جانے والی انڈر-19 ٹیم کے مینیجر ٹیم کے ساتھ نہیں جاسکے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد انڈر-19 ٹیم کے مینیجر ہیں جو پاسپورٹ کی تجدید نہ ہونے پر بطور مینیجر ٹیم کے ساتھ نہ جاسکے۔


مزید خبریں :