Time 09 دسمبر ، 2023
پاکستان

جیل میں فواد سے ملاقات نہیں کروائی گئی، سب فیصل چوہدری کے کہنے پر ہوا: حبا کا الزام

آج بھی مجھے اور میری بیٹیوں کو پیشی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی، ان سے پوچھیں جو بھابی اوربھتیجیوں کا حق مار رہے ہیں: حبا چوہدری— فوٹو:فائل
آج بھی مجھے اور میری بیٹیوں کو پیشی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی، ان سے پوچھیں جو بھابی اوربھتیجیوں کا حق مار رہے ہیں: حبا چوہدری— فوٹو:فائل

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے دیور فیصل چوہدری پر شوہر سے ملاقات نہ کرانے کا الزام لگا دیا۔

اپنے بیان میں حبا فواد کا کہناتھاکہ آج فواد چوہدری کو عدالت پیش کیا گیا اور پھر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ کل مجھے اڈیالہ جیل میں فواد سے ملاقات نہیں کروائی گئی،  یہ سب وکیل فیصل چوہدری کے کہنے پر ہوا۔

ان کا کہنا تھاکہ آج بھی مجھے اور میری بیٹیوں کو پیشی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی، یہ سب وکیل فیصل چوہدری کی طرف سے کیا جا رہا ہے، ان سے پوچھیں جو بھابی اوربھتیجیوں کا حق مار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آج اسلام آباد کی عدالت نے فواد چوہدری کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔


مزید خبریں :