Time 10 دسمبر ، 2023
کھیل

ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر نے امریکی حریف کو دھول چٹا دی

تھائی لینڈ میں جاری ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے باکسر شاہ زیب نے امریکی باکسر کو تیسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

  پاکستان کے باکسر شاہ زیب نے امریکی حریف سیلیب اسپیئرز کو مار مار کر ادھ موا کردیا اور  تیسرے راؤنڈ میں شکست دے دی۔

 ایونٹ میں شاہ زیب کا اگلا مقابلہ جمہوریہ چیک کے باکسر سے ہوگا۔

واضح رہے دو روز قبل شاہ زیب نے اسپین کے فائٹر کے خلاف دوسرے راؤنڈ میں تین ۔ صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

 ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں شاہ زیب اور عاصم خان نے شاندار آغاز کیا تھا۔

مزید خبریں :