Time 10 دسمبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

یوٹیوبرز کا 'کانٹینٹ کے نام پر فیملی بیچنے‘ سے متعلق بیان پر فہد مصطفیٰ کو جواب

لوگوں کو کسی نہ کسی چیز سے اپنے گھر کو چلانا ہے، اگر فہد فلم میں ایک لڑکی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تو اس لڑکی کی بھی فیملی ہے: یوٹیوبر معاذ صفدر/ فائل فوٹو
لوگوں کو کسی نہ کسی چیز سے اپنے گھر کو چلانا ہے، اگر فہد فلم میں ایک لڑکی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تو اس لڑکی کی بھی فیملی ہے: یوٹیوبر معاذ صفدر/ فائل فوٹو

یوٹیوبر معاذ صفدر اور کنول آفتاب نے فہد مصطفیٰ کے کانٹینٹ کے نام پر فیملی بیچنے سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے اپنا ردعمل  دیا ہے۔

پاکستان میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبر اکثر و بیشتر تنقید کی زد میں رہتے ہیں، حال ہی میں اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ  یہ لوگ 'کانٹینٹ کے نام پر اپنی فیلمی بیچ رہے ہیں'۔

فہد مصطفیٰ کے بیان پر یوٹیوبر معاذ صفدر نے کنول آفتاب کی پوڈ کاسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے بھی اداکار کا انٹرویو سنا لیکن کوئی ردعمل اس لیے نہیں دیا کیونکہ میں ایسا کرنا نہیں چاہتا تھا'۔

معاذ صفدر نے کہا کہ 'میں یہ سوچ رہا تھا کہ میں بھی کام کرتا ہوں جیسے وہ کام کرتے ہیں، میں ان سے کراچی میں ایک بار مل چکا ہوں، مجھے وہ پسند ہیں، ان کی عزت کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے اچھی فلمیں بنائی ہیں'۔

یوٹیوبر نے مزید کہا کہ میں نے اداکار فہد مصطفیٰ کی فلم قائد اعظم زندہ باد کو سنیما میں دیکھا تھا اور ان کی اداکاری کو سراہا بھی تھا، اب میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ لوگوں کو کسی نہ کسی چیز سے اپنے گھر کو چلانا ہے، اگر  وہ فلم میں ایک لڑکی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تو اس لڑکی کی بھی فیملی ہے۔

یوٹیوبر کنول آفتاب نے معاذ صفدر کی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بلکل اگر آپ اور میں ایک ساتھ ڈرامہ کر رہے ہیں اور ہم اپنے کردار ادا کر رہے ہیں، تو ہم کیمرے پر آ کر اپنے کردار بیچ رہے ہیں، تو کیا فرق ہے، ٹی وی پر لوگ بھی تو کچھ بیچ رہے ہیں۔

مزید خبریں :