کھیل
Time 10 دسمبر ، 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نے آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کرنے سے معذرت کر لی

ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم نے آج آسٹریلیا کیلئے روانہ ہونا تھا: ذرائع۔ فوٹو فائل
ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم نے آج آسٹریلیا کیلئے روانہ ہونا تھا: ذرائع۔ فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں شامل ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم نے آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم نے آسٹریلیا میں ٹیم کوجوائن کرنے کے لیے معذرت کر لی ہے، وہ ویزہ مسائل کے باعث اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا نہیں جا سکے تھے، ویزا لگنے کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم نے آج آسٹریلیا کیلئے روانہ ہونا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے پرتھ میں اسکواڈ کو جوائن کرنا تھا لیکن ڈاکٹر سہیل سلیم نے والد کے علیل ہونے کے باعث آسٹریلیا جانے سے معذرت کر لی اور اس حوالے سے انہوں نے پی سی بی کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سہیل سلیم کے والد کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور وہ والد کی تیمارداری کی وجہ سے آسٹریلیا نہیں جا رہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈاکٹر سہیل سلیم کی عدم دستیابی کے بعد متبادل ڈاکٹر آسٹریلیا بھیجنے کے لیے معاملات دیکھ رہا ہے۔ 

مزید خبریں :