Time 10 دسمبر ، 2023
پاکستان

ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ، آئی پی پی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی فہرست تیار کر لی

آئی پی پی کی جانب سے تیار کردہ فہرست آج مسلم لیگ ن کی کمیٹی کو دی جائے گی: ذرائع۔ فوٹو فائل
آئی پی پی کی جانب سے تیار کردہ فہرست آج مسلم لیگ ن کی کمیٹی کو دی جائے گی: ذرائع۔ فوٹو فائل

مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے اپنے امیدواروں کی فہرست تیار کر لی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسحاق خاکوانی، عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال پر مشتمل کمیٹی نے اپنے امیدواروں کی فہرست تیار کی ہے جو آج مسلم لیگ ن کی کمیٹی کو دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پی قومی اسمبلی کی 20 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی فہرست مسلم لیگ ن کو دے گی جن میں سے 19 حلقوں کا تعلق پنجاب اور ایک کا کراچی سے ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی پی پی پنجاب اسمبلی کے 44 حلقوں میں بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی خواہش مند ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں جماعتوں نے آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی تھیں۔

مزید خبریں :