Geo News
Geo News

دنیا
18 جنوری ، 2013

بھارت کا فرانس سے 189 رافیل لڑاکاطیارے خریدنے کا منصوبہ

بھارت کا فرانس سے 189 رافیل لڑاکاطیارے خریدنے کا منصوبہ

پیرس …بھارت کا جنگی جنون روز بروز بڑھتاجارہاہے جس کے تحت اس نے فرانس سے 189 رافیل لڑاکاطیارے خریدنے کا منصوبہ بنایاہے جس کے معاہدے پربات چیت جاری ہے،معاہدے پر دستخط کے تین سال بعدپہلاطیارہ بھارت کے حوالے کیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشیدنے گزشتہ ہفتے دورہ پیرس میں 126 جنگی طیاروں کی خریداری کیلئے فرانسیسی حکام سے بات چیت کی تھی، تاہم اب ان طیاروں کی تعدادبڑھاکر 189 کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 126 طیاروں کی خریداری کی معاہدے پرپہلے ہی بات چیت جاری ہے، اس لئے مزید 63 طیارے لینے کیلئے ایک علیحدہ معاہدہ کیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط کے تین سال بعد پہلا طیارہ بھارت کے حوالے کیاجائے گا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق 126 طیاروں کی خریداری پر تقریباً12 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔

مزید خبریں :