Time 11 دسمبر ، 2023
کھیل

کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو شکست دیکر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو دلچسپ مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میچ میں کراچی وائٹس کے 156 رنز کے تعاقب میں ایبٹ آباد کی ٹیم صرف 146 رنز بنا سکی۔

 ٹارگیٹ کے دفاع میں کراچی وائٹس کے بولر شاہنواز دہانی نے 16 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہنواز داہانی کو پلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا۔

کراچی وائٹس کے انور علی، دانش عزیز اور آفتاب ابراہیم نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسد شفیق کی قیادت میں کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر ایبٹ آباد کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف دیا۔

کراچی وائٹس کی جانب سے اوپننگ بیٹر خرم منظور نے 36 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کراچی وائٹس کے عمیر سیف نے 30 گیندوں پر 36 رنز، اعظم خان نے 8 گیندوں پر 14 رنز اور دانش عزیز نے 12 گیندوں پر 22 رنز اسکور کیے۔

ایبٹ آباد کے بولرز شہاب خان اور عادل ناز نے پوری اننگز کے دوران مخالف بیٹرز پر اپنا دباؤ برقرار رکھتے ہوئے اہم وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد کی جانب سے شہاب خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عادل ناز نے دو اور فیاض خان نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد جانب سے ٹارگیٹ کے تعاقب میں اوپننگ بیٹر سجاد علی 1 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ فخر زمان 19 اور کامران غلام 12 رنز اسکور کر سکے۔

مزید خبریں :