Time 12 دسمبر ، 2023
کھیل

پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو مشکل میں ڈالنے کیلئے جال تیار کرلیا گیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے شروع ہو گا—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے شروع ہو گا—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو پیس اینڈ باؤنس سے پھنسانے کا جال تیار کر لیا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے شروع ہو گا، پرتھ ٹیسٹ میچ کے لیے تیار کی جانے والی پچ پر آسٹریلوی میڈیا نے تبصرے کیے ہیں کہ پچ تھوڑی مختلف ہو گی جس پر پہلے کی نسبت گھاس کم دکھائی دے رہی ہے۔

کیوریٹر آئزک میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پچ تھوڑی مختلف اپروچ کے ساتھ تیار کی گئی ہے، میرے طریقے میں پچ تھوڑی ٹاپ سے ہارڈ اور گھاس تھوڑی کم ہونی چاہیے، میں لمبے فارمیٹ کے لیے ایک اچھی پچ دیکھ رہا ہوں۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پرتھ پچ کا باؤنس ایشین ٹیم کے لیے ایک چیلنج ہوتا ہے، پرتھ کی پچ پر بولروں اور بیٹرز دونوں کے لیے بہت کچھ ہو گا۔

آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ پرتھ پچ میں باؤنس بھی ہو گا اور پیس بھی، پچ پر گھاس کی وجہ سے آغاز میں سیم موومنٹ بھی ہو گی، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو اس کا فائدہ ہو گا،کنڈیشنز سے فائدہ اٹھائیں گے۔

نائب کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہمیں جو پچز ملی تھیں ان میں زیادہ باؤنس اور پیس نہیں تھا ، ایشیا میں کھلاڑیوں کو زیادہ باؤنس اور پیس نہیں ملتا۔ آسٹریلیا میں ہم باونس اور پیس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں :